کراچی میں گیس سلینڈر دھماکا، میاں ،بیوی اوربچے جھلس گئے


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گیس سلینڈر کے دھماکے میں بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی ہوگئے۔سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فورڈی کے ایک گھر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سحری کی تیاری کے دوران گیس سلینڈر کا دھماکا ہوا جسے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ کچن کی دیوار گر گئی۔ دھماکے کی آواز سن کر علاقہ مکین موقع پر پہنچے۔
پولیس اور رینجرز نے علاقہ مکینوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا اور آگ سے جھلسنے والوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جھلس کر زخمی ہونے والوں کی شناخت 51 سالہ عبدالرحمان ولد محمد عرفان، ان کی اہلیہ 40 سالہ سمیرا اور ان کے دو بچوں 15 سالہ فزا اور 12 سالہ محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی ہونے والی خاتون سمیرا اور ان کی بیٹی فزا کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکا سلینڈر سے گیس لیکج کے باعث پیش آیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Recent Posts

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ…

1 min ago

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 46 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ سٹیٹ…

7 mins ago

پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کوتیار

کراچی(قدرت روزنامہ)انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ چمپیئنز آف لیجنڈز کرکٹ لیگ میں پاکستان اور بھارت کے…

27 mins ago

فاٹا انضمام کے معاملے پر امریکی افسر میرے گھر آیا، مولانا فضل الرحمان کا جلسے میں دعویٰ

پشاور(قدرت روزنامہ)جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب فاٹا…

36 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا جناح ہاؤس اورجناح گیلری کا دورہ، شہدا ءکی فیملیز سے ملاقات ،میڈیا سے کیا کہا ؟ جانیے

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی تعمیر کردہ جناح گیلری کا…

7 hours ago

لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)آتشزدگی کے بعد سے بند لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا…

7 hours ago