سال 2021 میں ملیریا سے 6لاکھ سے زائد اموات کی تصدیق


جنیوا (قدرت روزنامہ) عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ سال 2021 میں ملیریا نے پوری دنیا میں 619,000 اموات رجسٹر ہوئیں جبکہ مجموعی طور پر 24 کروڑ 70 لاکھ افراد اس کے شکار ہوئے۔ڈبلیوایچ او کے مطابق تمام کوششوں کے باوجود اتنی زیادہ اموات تشویشناک ہیں جن سے افریقا زیادہ متاثر ہوا جبکہ کروڑوں افراد اس کی لپیٹ میں آئے۔ دوسری جانب سب سے زیادہ اینوفیلس مادہ مچھروں کے کاٹنے سے ملیریا کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
اینوفیلس مچھر سے ہونے والے واقعات کی علامات پہلے معتدل ہوتی ہیں اور 24 گھںٹوں میں بیماری شدید ہوجاتی ہے جس سے اموات بھی واقع ہورہی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے مزید کہا ہے کہ 2020 میں ملیریا کے 24 کروڑ 50 لاکھ واقعات نوٹ کئے گئے تھے۔ لیکن یہ اچھی بات ہے کہ اسی سال ملیریا سے 6 لاکھ 19 ہزار اموات واقع ہوئی تھیں۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 کی وبا کے دوران دنیا بھر میں ملیریا کے ایک کروڑ 30 لاکھ واقعات رجسٹر ہوئے تھے۔ ان میں 95 فیصد واقعات افریقا اور سب صحارا افریقی خطوں میں رونما ہوئے ہیں۔دوسری جانب 80 فیصد مرنے والوں میں وہ بچے شامل ہیں جن کی عمریں پانچ برس سے کم ہیں۔

Recent Posts

9 مئی کو بغاوت، ملک و فوج میں تقسیم کی کوشش کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملے گی، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے واقعات…

1 hour ago

فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے یہ آپ کا کام نہیں، عارف علوی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معافی مظلوم کو نہیں…

2 hours ago

پی سی بی محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ…

2 hours ago

گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ کو بلانے کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل…

2 hours ago

انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا؟ جاوید لطیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اس…

2 hours ago

ماہرہ خان اور صنم جنگ کی کونسی خواہش شادی کے بعد بھی ادھوری رہ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی کے بعد بھی پاکستانی سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان اور صنم…

3 hours ago