سوناکشی سنہا کی سنسنی خیز ویب سیریز ’دہاڑ‘ کا ٹیزر جاری
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ سناکشی سنہا اپنی سنسنی خیز ویب سیریز ’دہاڑ‘ کے ساتھ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔آٹھ اقساط پر مشتمل اس ویب سیریز میں سناکشی پہلی مرتبہ پولیس افسر کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔
’دہاڑ‘ کی کہانی ایک ایسے مجرم کی کے گرد گھومتی ہے جو اب تک 27 خواتین کو بےدردی سے قتل کر چکا ہے جبکہ سناکشی کو اس خطرناک سیریل کلر کی تلاش ہے۔
View this post on Instagram
ایکشن اور تھرلر سے بھر پور سیریز ’دھاڑ‘ 12 مئی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی جس میں سناکشی کے ساتھ وجے ورما اور دیگر اداکار بھی جلوہ گر ہوں گے۔تاہم ٹیزر دیکھ کر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آخر اس سیریز میں سیریل کلر کا کردار کون نبھا رہا ہے۔