سندھ میں الیکٹریکل گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن شروع

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ میں الیکٹریکل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔
یہ اعلان وزیر ایکسائز سندھ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں الیکٹریکل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن شروع کردی ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکٹریکل گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں خریدنے والے افراد کئی ماہ سے رجسٹریشن کے لیے پریشان تھے۔