’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ’سونالیکا آتمارام‘ کا کردار نبھانے والی یہ اداکارہ اب کہاں اور کس حال میں ہے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ) ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ بھارتی ٹی وی انڈسٹری میں نئے ریکارڈ قائم کرنے والا ’سٹ کام‘ ہے جو گزشتہ 15سال سے کامیابی کے ساتھ نشر ہو رہا ہے۔ اتنا عرصہ گزرنے کے باعث کئی اداکار بوجوہ اس ڈرامے سے الگ ہو چکے ہیں اور ان کی جگہ نئے اداکار ان کے کردار نبھا رہے ہیں۔ اداکارہ جھیل مہتا بھی ڈرامے سے الگ ہونے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں جو 2008ءمیں ڈرامے کی ابتداءسے 2012تک ’سونالیکا آتمارام‘ کا کردار ادا کرتی رہیں۔
جھیل مہتا کے بعد 2012ءسے 2019ءتک یہ کردار اداکارہ نیدھی بھانوشالی نے ادا کیا اور پھر وہ بھی چھوڑ گئیں۔ ان کے بعد سے یہ کردار اداکارہ پلک سندھوانی نبھا رہی ہیں۔انڈیا ٹائمز کے مطابق جھیل مہتا نے تعلیم کی وجہ سے ڈرامہ چھوڑا تھا۔ انہوں نے 10ویں میں 90فیصد نمبر لیے۔ وہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں مگر ایسا نہ ہو سکا، جس کے بعد انہوں نے کامرس کا راستہ اختیار کیا۔
جھیل مہتا نے بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (بی بی اے) کیا اور اب وہ اشیائے کرائے پر دینے والی ایک ای کامرس کمپنی ’مٹرفلائی‘ (Mutterfly)میں بطور سوشل میڈیا ایگزیکٹو ملازمت کرتی ہیں۔اس کے علاوہ جھیل مہتا اپنی والدہ لتا مہتا کے ساتھ مل کر ’گرومنگ اینڈ میک اپ‘ کا کاروبار بھی کر رہی ہیں۔