پشاور میں تحریک انصاف کی ریلی، دفعہ 144 نافذ


پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے آج ریلی نکالنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پشاور میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔ 5 یا زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کے مطابق نازک سیکیورٹی صورتحال پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہےخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔تحریک انصاف کی جانب سے آج یکم مئی کے موقع پر پشاور میں ریلی کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے دفعہ 144 کے نفاذ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے آج پوری دنیا میں شکاگو کے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جارہی ہیں حکومت تحریک انصاف کی ریلی سے خوف زدہ ہوگی۔

Recent Posts

آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ کو انتباہ کرتے ہوئے…

1 min ago

مردوں کے مقابلے میں خواتین کا زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک طویل مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مردوں کے…

10 mins ago

مشکے کرفیو جیسا منظر پیش کررہا ہے، مقامی لوگوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، سمی دین بلوچ

مشکے(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کی جنرل سیکرٹری و جبری…

16 mins ago

ہماری جدوجہد کا مقصد بلوچ طلبا کو علم کی فراہمی اور قومی شعور دلانا ہے، بی ایس او پجار

پنجگور(قدرت روزنامہ)بی ایس او بچار پنجگور زون کے نو منتخب ضلعی عہدیداران کا تعارفی اجلاس…

24 mins ago

بلدیاتی نظام کو مضبوط اور فعال بناکر اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی جائے، میئر پشین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشین کے میئر سردار اکبر ترین، ڈسٹرکٹ سید شکور آغا ، چیئرمین قلعہ عبداللہ…

28 mins ago

گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے رسمی ملاقات، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد…

35 mins ago