خضدار؛ پولیس چوکی پر دھماکے میں اہلکار زخمی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) خضدار میں وڈھ بازار مسجد روڈ پر پولیس چوکی پر دھماکے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیس چوکی پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے، ملزمان کے تعاقب کے لیے پولیس ٹیم روانہ ہوگئی۔
دھماکے میں زخمی عبدالجبار نامی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔