بینکوں نے ریلوے کے17 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن روک دی
لاہور (قدرت روزنامہ)بینکوں نے ریلوے کے17 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کوائف جمع نہ کرانے پر روک دی۔ترجمان ریلوے کے مطابق اُن ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن روکی گئی ہے جنہوں نے لائف سرٹیفکٹ، نو میرج سرٹیفکیٹ، بائیومیٹرک تصدیق نہیں کرائی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے قوائد و ضوابط کے مطابق سال میں 2 بار مارچ اور ستمبر میں پنشنرز کو کوائف جمع کرانا لازم ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ریلوے پنشنرز اپنے کوائف بینکوں میں جمع کرائیں تاکہ ان کی پنشن بحال کی جاسکے۔