جسٹس نقوی آمدن سے زائد اثاثہ کیس تحقیقات کیلیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سپرد


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے جسٹس مظاہر نقوی کے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس تحقیقات کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھیج دیا۔قومی اسمبلی اجلاس ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں سردار ایاز صادق نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جسٹس مظاہر علی نقوی کے آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس تحقیقات کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بجھوایا جائے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ معزز جج صاحبان پر کافی انگلیاں اُٹھ رہی ہیں ۔ ایک جج صاحب کی وجہ سے عدلیہ کی بدنامی ہو رہی ہے۔ معزز جج مظاہر علی نقوی کو بتانا چاہیے کہ ان کے ذرائع آمدن کیا تھے۔ معزز جج بتائیں کہ انہوں نے کہاں سے جائداد بنائی، ٹیکس کتنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے اکاؤنٹنٹ جنرل اور آڈیٹر جنرل اس معاملے کی تحقیقات کریں ۔ وفاقی وزیر نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ جج مظاہر علی اکبر نقوی کے حوالے سے بارز نے ریفرنس بھی دائر کردیے ہیں، اس ریفرنس پر سپریم کورٹ میں کچھ نہیں ہو رہا۔ پی اے سی آڈٹ اور نگرانی پارلیمان اور قائمہ کمیٹیوں کا اختیار ہے۔ پی اے سی 15 روز میں آڈٹ کروا کر رپورٹ پیش کرے۔ڈپٹی اسپیکر نے جسٹس مظاہر علی نقوی کا آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس تحقیقات کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھیج دیا۔

Recent Posts

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

17 mins ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

29 mins ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

35 mins ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

2 hours ago

شارٹ فال میں اضافہ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ تک پہنچ…

2 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن کا درجہ…

3 hours ago