اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کے کیس کی سماعت کے دوران حکومت نے مذاکرات کے لیے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگ لیا . حکومی کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ سے انتخابات سے متعلق کوئی ڈائریکشن نہ دینے کی بھی استدعا کی گئی .
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ سپریم کورٹ کوئی ہدایت یا حکم نہ دے . چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ہمارا کسی قسم کی کوئی ہدایت کا ارادہ نہیں، ہم آپ لوگوں کو سننے کا اختیار تو رکھتے ہیں .