ڈیلی قدرت سپیشل

گوگل نے جی میل پر بھی ’’ بلیو ٹک‘‘ کا آغاز کر دیا


نیویارک(قدرت روزنامہ) دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی ویب سائٹ گوگل نے جی میل اکاؤنٹس سمیت گوگل کے دیگر برانڈز پر صارفین اور اداروں کو مفت بلیو ٹک دینے کا آغاز کر دیا۔
کمپنی نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ جعلی سازی کو روکنے کے لئے گوگل کے جی میل اور گوگل ورک پلیس سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر 3 مئی سے ’بلیو ٹک‘ دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مذکورہ فیچر کے تحت دنیا بھر کے جی میل صارفین سمیت گوگل کے دیگر برانڈز کے صارفین کو تصدیق کے بعد مفت بلیو ٹک فراہم کر دیا جائے گا۔
بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ فیچر کی آزمائش 2021 میں کی گئی تھی اور کمپنی نے اس فیچر اور پروگرام کو ’برانڈ انڈیکیٹرز فارمیسیج ویری فکیشن‘ (Brand Indicators for Message Identification) (بی آئی ایم آئی) کا نام دیا ہے۔

متعلقہ خبریں