حکومت کے نشانے پر چیف جسٹس اور کچھ ججز ہیں، شبلی فراز


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومتی قابض ٹولہ اپنے لیڈران کو ڈرائی کلین کر رہا ہے، ان کا آخری ہدف پاکستان کی عدلیہ ہے، ان کے نشانے پر چیف جسٹس اور کچھ ججز ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان مشکلات کے باوجود ہر عدالت میں گئے ہیں، وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، تکلیف کے باوجود ہم کل اسلام آباد کی عدالت گئے، اس سے دو تین دن پہلے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔
شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا محور ہی ہے کہ قانون کی بالا دستی ہونی چاہیے، اس وقت ڈرانے دھمکانے کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے، تحریک انصاف اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جےآئی ٹی کے ممبران آج مقررہ وقت پر دو بجے آئے، ان میں پولیس، آئی بی، آئی ایس آئی کےحکام تھے، جو سوالات کیے گئے ان کا عمران خان نے تسلی بخش جواب دیا، کسی بھی سوال کو ہم نے جواب دیے بغیر نہیں چھوڑا، خان صاحب کے گھر پر جو حملہ ہوا اس کا بھی ہم نے ذکر کیا۔
شبلی فراز نے کہا کہ تحریک انصاف کی نمائندگی چاروں صوبوں میں ہے، ہمارے جلسے اور ریلیاں ہوئیں، ایک گملہ نہیں ٹوٹا، انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد ہماری ریلیوں کو روک دیا گیا، ہم واحد پارٹی ہیں جو اس ملک میں جلد سے جلد انتخابات چاہتے ہیں، جو الیکشن کی تاریخ ہے اس پر عملدرآمد کیا جائے۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ آج انہوں نے اپنے نا اہل لیڈران کو اہل کروانے کیلئے بل پاس کیا ہے۔

Recent Posts

آزاد کشمیر: بار کونسل نے سب انسپیکٹر عدنان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

میرپور(قدرت روزنامہ)آزادکشمیر بار کونسل نے چند روز قبل احتجاج کے دوران شہید ہونے والے سب…

3 mins ago

مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے کیسا بچا جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یونیسکو کا کہنا ہے کہ اس کی سفارشات پر عمل کر کے…

13 mins ago

مریم نواز اپنے والد کے نقشِ قدم پر چل رہی ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے…

20 mins ago

امریکا: طوفان کے بعد ٹیکساس شدید گرمی کی لپیٹ میں، بجلی منقطع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مقامی میڈیا اور نیشنل ویدر سروس نے کہا ہے کہ امریکی ریاست…

30 mins ago

جن بچوں نے والدین کو چھوڑ دیا انہوں نے جنت ٹھکرا دی: گورنر سندھ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے جن بچوں نے والدین کو…

37 mins ago

حج 2024: سعودی وزارت حج کا عازمین کی آگاہی کے لیے 15 بڑی زبانوں میں عالمی مہم کا آغاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج سے متعلقہ ضوابط…

49 mins ago