کراچی: بلدیاتی الیکشن کیلئے پولیس کا سکیورٹی پلان تیار


کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے لئے پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کرلیا . سکیورٹی پلان کے تحت 302 پولنگ سٹیشنز پر 2 ہزار750 کے قریب پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے .


کوئیک رسپانس فورس میں 476 اہلکار شامل ہونگے، ایک ہزار900 کے قریب پولیس اہلکار ریزرو پولیس کے طور پرموجود ہوں گے، مجموعی طور پر 172 مختلف عمارتوں میں انتخابات کا عمل ہوگا .
الیکشن کمیشن دفاتر پر271 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ شہر بھر میں 6 ہزار707 پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر ہوں گے، 134 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں