شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب، امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اپنی نشست تلاش کرتی رہیں


لندن (قدرت روزنامہ)برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کرنے والی نامور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کو نشست ملنا مشکل ہوگیا۔ملکہ ایلزبتھ دوم کی موت کے بعد شاہ چارلس برطانوی بادشاہ بنے، اس سلسلے میں آج لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں ان کی تاج پوشی کی تقریب ہوئی۔
اس تقریب میں سیکڑوں مہمانوں نے شرکت کی جس میں دیگر ممالک کے سربراہان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ نامور شوبز ستاروں نے شرکت کی۔
اس تقریب میں امریکی گلوکارہ کیٹی پیری بھی شریک تھیں جن کی ایک دلچسپ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ہوا کچھ یوں کہ تقریب کے دوران کیٹی پیری کو نشست نہ مل سکی اور خالی نشستیں تلاش کرنے لگیں، تاہم کافی دیر اور جدوجہد کے بعد انہیں بیٹھنے کے لیے خالی کرسی مل گئی۔