مجھے اب واقعی کسی پر بھروسہ نہیں ہے: جنت مرزا
لاہور(قدرت روزنامہ) حال ہی میں اپنی منگنی توڑنے والی پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و ماڈل جنت مرزا نے کہا ہے کہ اب مجھے کسی پر بھروسہ نہیں ہے۔جنت مرزا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔
View this post on Instagram
ان تصویروں میں جنت مرزا کو دیہات میں خوبصورت نظاروں کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے حالیہ تصویروں میں بھروسے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
View this post on Instagram
جنت مرزا کا اپنی پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ یہ ’واضح کر دوں کہ میں اب واقعی کسی پر بھی بھروسہ نہیں کرتی۔‘
View this post on Instagram
یاد رہے کہ رواں برس فروری میں پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عمر بٹ نے راہیں جدا کرلی تھیں۔