زمان پارک کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی 16 مئی تک عبوری ضمانت منظور


لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک ہنگامہ آرائی اور پولیس پر پٹرول بم پھینکنے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی 16 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی . انسداد دہشت گردی عدالت میں زمان پارک ہنگامہ آرائی اور پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی .

جج اعجاز احمد بٹر نے فرخ حبیب، عمرایوب اوراعجاز چوہدری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی .
عدالت نے فرخ حبیب، عمر ایوب اور اعجاز چوہدری کی 16 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی .
دفعہ 144 کی خلاف وزری: 38 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور
دوسری جانب اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف وزری پر 38 پی ٹی آئی کارکنان کی درخواست ضمانت منظور کرلی . ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں تحریک انصاف کی ریلی کے دوران دفعہ 144 کی خلاف وزری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی .
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے پی ٹی آئی کے 38 کارکنان کی درخواست ضمانت منظور کی . یاد رہے کہ دفعہ 144 کی خلاف وزری پر تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا .
تحریک انصاف کے 4 سابق صوبائی وزراء اینٹی کرپشن میں طلب
ادھر اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق صوبائی وزراء اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے، تحریک انصاف کے 4 سابق صوبائی وزراء کو 11 مئی کو طلب کر لیا . اینٹی کرپشن پنجاب نے احمد شاہ کھگہ، نعیم ابراہیم، یاور عباس بخاری اور وقاص قیوم کو 11 مئی کو طلب کیا ہے .
ذرائع کے مطابق احمد شاہ کھگہ اور نعیم ابراہیم پرالزام ہے کہ انہوں نے محکمہ ایجوکیشن پنجاب میں کلاس فور کی 190 آسامیوں پر بھرتی کےعوض 10 لاکھ رشوت وصول کی . یاور عباس بخاری پر اٹک میں 50 کروڑ کی ہائی وے کی سکیم کا ٹھیکہ اپنے فرنٹ مین امجد کو دینے کا الزام ہے .
وقاص قیوم پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹورازم کے منصوبے کا نقشہ تبدیل کروایا . وقاص قیوم اورمیجرلطاثب ستی نے اس منصوبے کا نقشہ تبدیل کروا کر اپنے گھروں کو پختہ سڑک سے منسلک کروایا ہے، نقشہ تبدیل ہونے سے منصوبے کی لاگت میں 200 ملین کا اضافہ ہوا .

. .

متعلقہ خبریں