عمران خان نے پاکستان کو وہ دن دکھایا جو دشمن کبھی نہ دکھا سکا: طلال چوہدری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو وہ دن دکھایا جو دشمن کبھی نہ دکھا سکا۔نیوز کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے استحکام کے اداروں پر حملے کیے، چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان پر سازش کے تحت مسلط کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر شہداء کی قربانیوں کا مذاق اڑایا گیا، عمران خان کے بلوائیوں نے قومی املاک کو نقصان پہنچایا، پیٹرول بم، فائرنگ اور پتھراؤ سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں تلاشی کا کہا گیا تو عمران خان مشتعل ہو گئے، لوٹ مار اور چوری کے پیسوں سے القادر ٹرسٹ کی بنیاد رکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے نام پر اپنی چوری چھپانے کی کوشش کی گئی، منصوبہ بندی کے تحت جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر اگر پابندی نہ لگی تو مزید ملکی نقصان ہو گا، پی ٹی آئی سیاسی نہیں بلکہ بلوائیوں کی جماعت ہے۔

Recent Posts

سرگودھا میں توہین قرآن پر توڑ پھوڑ اور تشدد، 40 خواتین سمیت تقریباً 500 ملزمان نامزد

ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، گھر اور کارخانے کو جلانے کے الزام میں 28 افراد گرفتار…

2 mins ago

’طلعت حسین ایک انسٹی ٹیوٹ تھے‘، انتقال پر ملک کے سینئیر اداکاروں کا اظہار افسوس

'وہ بڑے آدمی تھے جنہیں مدتوں تک یاد رکھا جائے گا' اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

22 mins ago

قدرتی وسائل سے ہونے والے معاشی فوائد کی بلوچستان کے عوام کو منتقلی جاری

امن قائم کرنے میں پاک فوج اور ایف سی نے بہت قربانیاں دیں، قبائلی عمائدین…

39 mins ago

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا…

52 mins ago

‏ گزشتہ ایک برس سے مجھ پر سیاسی دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ملک ریاض حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بحریہ ٹاؤن کے مالک، ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ اللہ…

1 hour ago

امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سفارتی محاذ پر پاکستان کی مثبت پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے۔ امیر کویت…

1 hour ago