پیپلز پارٹی کا مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی کیلئے نامزد کرنے پر غور


کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی کیلئے نامزد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے . ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں میئر کیلئے کاشف شورو کا نام زیر غور ہے، سکھر میں ارسلان اسلام شیخ میئر کیلئے پیپلز پارٹی کے متوقع امیدوار ہیں .


پیپلز پارٹی کو میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے 50 سے زائد درخواستیں سندھ بھر سے موصول ہو چکی ہیں، سلمان عبداللہ، ہمایوں محمد، ملک فیاض کے نام کراچی میں ٹاؤن چیئرمین کیلئے زیر غور ہیں . علاوہ ازیں سندھ اسمبلی اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا بھی امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں