کھانا کھانے کے بعد نہانا: کھانا کھانے کے بعد نہا نا نہیں چاہیے، تو بلکل یہ بات ٹھیک ہے کہ انسان کو کھانا کھانے کے بعد نہانا نہیں چاہیے کیونکہ کھانا کھانے کے بعد خون کا بہاؤ معدے کی طرف ہو جاتا ہے تا کہ ہضم شدہ خوراک خون میں شامل ہو سکے اور آپکے جسم کو قوت بخشے لیکن اگر آپ کھاناکھانے کے فوراً بعد نہا لیتے ہیں تو خون کا بہاؤ پورے جسم میں تقسیم ہو جاتا ہے اور ہضم شدہ خوراک خون میں شامل نہیں ہو سکی گی . اس کا م کو کرنے سے صرف آپ کا نظامہ ہاضمہ ہی متاثر نہیں ہو گا بلکہ دیگر صحت سے متعلق مسائل بھی پیش آسکتے ہیں . یاد رہے کہ کھانا کھانے کے آدھے گھنٹے بعد اپ نہا سکتے ہیں اس سے پہلے نہیں . سگریٹ پینا: ہم عموماً دیکھتے ہیں کہ کئی لوگ کھانا کھانے کے فوراً بعد سگریٹ پیتے ہیں تو ایسا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ کھانے کے بعد 1 سگریٹ پینے سے آپکے پپھڑے شدید متاثر ہو ں گے اور یہ 1 سگریٹ 10 سگریٹ کے برابر اثر کرے گا . کیونکہ ایک تحقیق کے مطابق کھانے کے بعد سگریٹ پینے سے اس وجہ سے زیادہ نقصان ہوتا ہے کیونکہ اس وقت آپکے جسم میں نکوٹین آکسیجن کے ساتھ مل کر جذب ہو جاتی ہے اور اس طرح سگریٹ نوشی کھانا کھانے کے بعد فوراً آپکے جسم پر اثر انداز ہو تی ہے . پھلوں کا استعمال: ھانا کھانے کے فوراً بعد فروٹ نہیں کھانا چاہیے کیونکہ جب ہم کھانے پر اوپر سے فروٹ کھا لیں تو معدہ صحیح سے کام نہیں کرتا اور فروٹ ہضم نہیں ہوتا جس سے بہت سے صحت کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں اگر ضروری ہے فروٹ کھانا ہے تو آپ کھانے سے پہلے یا پھر کھانے کے آدھے گھنٹے بعد کم از کم کھا سکتے ہیں . اس عمل سے کھانا اور فروٹ دونوں ہضم ہو جائیں گے . چائے پینا: کھانے میں” ٹینک ایسڈ” ہوتا ہے جو ہمارے جسم میں پروٹین اور آئرن کو جسم میں جزب نہیں ہونے دیتا جس کی وجہ سے کھانا ہمارے جسم کو طاقت نہیں پہنچائے گا اور طاقت نہیں ملے گے . چائے بھی فروٹ کی طرح یا تو کھانا کھانے سے 1 گھنٹہ پہلے پی لی جائے ی اتو پھر 1 گھنٹہ بعد میں پی جائے . لیٹ کر آرام کرنا: کھانا کھانے کے فوراََ بعد لیٹ جاتے ہیں تو آپ بلکل غلط کرتے ہیں کیونکہ معدے میں موجود کھانا ہضم کرنے والا جوس موجود ہوتا ہے وہ کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے جب ہم لیٹ جاتے ہیں تو اسکی سمت معدے کی طرف نہیں رہتی جس کی وجہ سے کھان اہضم نہیں ہوتا، اور انسان موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے . ورزش کرنا: کھانا کھانے کے بعد خون کا بہاؤ معدے کی طرف ہوتا ہے اور ورزش کرنے سے خون کا بہاؤ جسم کے دوسرے حصوں جیسے کہ مسلز وغیرہ میں چل جائے گا اور کھانا ہضم نہیں ہوگا . اور اس عمل کو کرنے سے نظامہ ہاضمہ متاثر ہوتا ہے . . .
(قدرت روزنامہ)کھانا ہر انسان کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے ، یہ ہمیں طاقت دیتا ہے اور جسم کو حسب ضرورت غذائیت فراہم کرتا ہے .
لیکن اکثر لوگ کھانا کھانے کے فوراً بعد بہت سے ایسے کام کرتے ہیں جو انسان کو خاموشی سے نقصان پہنچاتے ہیں .
متعلقہ خبریں