دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فورس کی استعداد کا ر میں اضافہ ترجیح ہے ، قدوس بزنجو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے امن امان کے قیام اور عوام کی جان مال کے تحفظ کے لئے بلوچستان پولیس کی کا رکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سائلین کی شکایات کے فوری حل اور قانون کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے عوام کی شکایات کے ازالے کو بھی یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں قائم ڈیٹا کمیونیکشن اینڈ کمانڈ سینٹر کے معائینہ کے موقع پر کیا جہاں انہیں آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے پولیس کی کارکردگی اور سینٹر میں دستیاب سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے وزیراعلیٰنے ڈیٹا کمیونیکیشن اینڈ کمانڈ سینٹر کے قیام کو امن امان کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لئے ہمیں بھی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہو گا خاص طور سے دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے اپنی فورسز کی استعداد کار میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے حکومت پولیس کی کارکردگی میں مزید اضافہ کے لئے تمام وسائل فراہم کریگی وزیراعلیٰ نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ پولیس پر عوام کے اعتماد کو بڑھانے کے لئے اقدامات کی جائیں تھانہ کلچر میں بنیادی تبدیلیاں لاتے ہوئے اسسے عوام دوست بنایا جائے اور دوران چیکنگ عوام کی عزت نفس کو ہر صورت بحال رکھا جائے جبکہ دوران تفتیش ملزمان سے بہتر رویہ روا رکھا جائے وزیراعلیٰ نے پولیس فورس کے مورال اور عزم وحوصلہ کو بلند کرنے پر آئی جی پولیس کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ آج ہم فخر سے یہ بات کر سکتے ہیں گزشتہ چند عرصہ میں بلوچستان پولیس ایک اسٹرائکنگ فورس کے طور پر ابھری ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتری آئی گی۔

Recent Posts

جھنگی پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس نے تونسہ کے قریب جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں…

1 min ago

کینیڈین کمپنی ریکوڈک پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کیلئے سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کان کنی کی کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ (Barrick Gold) کے سی ای…

6 mins ago

ٹرانسپورٹروں کے مسائل سن لیے، وزیراعلیٰ سے بات کرکے جلد حل کریں گے، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد نے احتجاج پر بیٹھے…

25 mins ago

کچھی کی حالیہ لیویز بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے، نیشنل یوتھ فورم

بولان(قدرت روزنامہ)نیشنل یوتھ فورم کچھی کے مرکزی چیئرمین رئیس فرحان جمالی، ٹکری محمد صلاح جتوئی،…

32 mins ago

بلوچستان میں کارخانے لگائے جائیں، حکومت تاجروں کے منہ سے نوالہ نہ چھینے، مرکزی انجمن تاجران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں…

40 mins ago

بیوٹمز میں اساتذہ کی گرفتاری غیر آئینی ہے، جلد رہا کیا جائے، بساک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بیوٹمز کوئٹہ سے بلوچ اساتذہ کی غیر آئینی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت…

45 mins ago