پی ٹی آئی اقلیتی ونگ کے جنرل سیکریٹری نے بھی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا

پشاور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے جنرل سیکریٹری اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید تھامس نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے جمشید تھامس اقلیتی نشست پر رکن اسمبلی بنے تھے، انہوں نےپارٹی عہدے سے بھی استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں جمشید تھامس کا کہنا تھا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ سب کے لیے ناقابل قبول ہے، اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، کوئی بھی پاکستانی یادگار شہداء کی بے حرمتی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، شفاف تحقیقات کے ذریعے اس واقعے میں ملوث افراد کو سامنے لاکر سزا دی جائے، 9 مئی کےبعد تحریک انصاف میں رہنا کی کوئی وجہ باقی نہیں رہتی۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت…

2 hours ago

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

2 hours ago

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

2 hours ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

3 hours ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

3 hours ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

3 hours ago