نادیہ حسین نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بتادی

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی ماڈل، اداکارہ و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ انہوں نے اس شو کے دوران انکشاف کیا کہ جب ان کا ماڈلنگ کیریئر عروج پر تھا تو انہیں بھارت سے مختلف پراجیکٹس کے لیے آفرز آئیں لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے اپنے شوہر کی رضامندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے نہیں روکا تھا لیکن میں اس وقت کافی مصروف تھی اور میری شادی بھی ہونے والی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جس وقت مجھے بالی ووڈ کی فلموں اور بھارت کے مختلف فیشن شوز کے لیے آفرز موصول ہوئیں میں ایک فیشن شو کی شوٹنگ کروانے کے لیے بھارت میں ہی موجود تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے ان تمام آفرز کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور انہیں اپنی صورتحال سے آگاہ کیا کہ ان کے لئے بھارتی فلموں میں کام کرنا مشکل ہے ۔

Recent Posts

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

1 min ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

13 mins ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

21 mins ago

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

4 hours ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

4 hours ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

4 hours ago