کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ برقرار ہے جبکہ کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 2 امریکی ڈالر سے بھی زیادہ فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، پاکستان میں اس وقت امریکی ڈالر 282 روپے کا ہے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی کلو مرغی کا گوشت620 ، زندہ مرغی فی کلو 520 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ انڈے فی درجن 280 روپے، دیسی انڈے 380 روپے، کلیجی فی کلو 600 روپے اور زندہ دیسی مرغی 1000 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے . شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر میں ایک مرغی کم ازکم دو کلو کی مل رہی ہے، اس طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کا ریٹ آسمان کو چھونے لگ گیا ہے .
. .