’سارہ علی خان نے اپنی والدہ کو 1600 روپےکا تولیہ لینے پر اچھا خاصہ ڈانٹا‘ وکی کوشل نے بھانڈا پھوڑ دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار وکی کوشل کا کہنا ہے کہ سارہ علی خان نے ایک مرتبہ اپنی والدہ کو 1600 روپے کا تولیہ لینے پر ڈانٹ پلائی تھی۔

اپنی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں اداکار جوڑی نے دی کپل شرما شو میں شرکت کی۔سارہ علی خان جن کا نواب خاندان سے تعلق ہونے کے باوجود ان کی سادگی کے قصے مشہور ہیں، وکی کوشل نے ان سے متعلق دلچسپ قصہ سنایا۔دوران شو وکی کوشل نے کہا ‘ایک دن میں نے دیکھا یہ (سارہ) امریتا میڈم کو ڈانٹ رہی ہے جس پر میں نے پوچھا کہ بات کیا ہے؟ جواب میں سارہ نے کہا ممی کو عقل ہی نہیں ہے، 1600 روپے کا تولیہ خریدلیا، اس بات پر سارہ اپنی ممی کو اچھا خاصہ جھاڑ رہی تھی’۔

اداکارہ سارہ علی خان نے وکی کوشل کی بات پر کہا ‘وینیٹی وین میں یہ لوگ مفت کے تولیے رکھتے ہیں، دو تین تو ہوتے ہی ہیں روز، ان ہی میں سے استعمال کرلیتیں، 1600 روپے کا تولیہ کون خریدتا ہے؟’یہ سُن کر میزبان کپل شرما نے کہا ‘مجھے تو لگتا ہے سارہ پیک اپ کے بعد ڈنر بھی سیٹ پر ہی کرکے جاتی ہوگی’۔

Recent Posts

عدالتیں ایسے ہی فیصلے کرتی رہیں تو جلد ہی پی ٹی آئی حکومت میں ہوگی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم…

4 mins ago

خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے…

12 mins ago

گندم کے بعد کپاس کی مارکیٹ بھی کریش کرگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئر مین کاٹن جنزرزفورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ گندم کےبعدکپاس…

17 mins ago

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

3 hours ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

3 hours ago