سعودی عرب میں 70 سالہ خاتون نے وہ کر دکھایا جس کیلئے نوجوانوں کا بھی پسینہ چھوٹ جاتا ہے

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں 70 سالہ خاتون نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر لی. خاتون سلوی العمانی کا کہنا ہے کہ 46 سال تعلیم سے دور رہنے کے بعد دوبارہ تعلیم کا سلسلہ شروع کیا اور کامیابی ملی.

70 سالہ سعودی خاتون سلوی العمانی کا کہنا ہے کہ کم عمری میں اپنا خواب پورا نہ کرسکیں کیونکہ ان کی شادی ہو گئی تھی جس کے بعد گھریلو مصروفیات نے گھیر لیا جبکہ انہوں نے 46 سال قبل ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن کا امتحان پاس کر لیا تھا مگر تعلیم حاصل کرنے کی لگن نے انہیں ایک مرتبہ پھر سے تعلیمی میدان میں ازمانے کا موقعہ دیا اور انہوں نے امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی سے امتیازی نمبروں سے بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے.

سلوی العمانی کی گریجویشن ڈگری حاصل کرنے پر ان کے اہل خانہ سمیت اہل علاقہ نے بھی بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے.

. .

متعلقہ خبریں