ٹک ٹاکر لڑکی کو مردہ حالت میں ہسپتال چھوڑ کرجانیوالا ملزم گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ) عائشہ نامی ٹک ٹاکر لڑکی کو مردہ حالت میں ہسپتال چھوڑ کر جانیوالا ملزم جبران گرفتار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو ہسپتال لانے والی خاتون کی شناخت بھی کرلی گئی ہے ، جلد ہی اسے بھی گرفتار کرلیا جائے گا، پولیس کے مطابق گروپ کے مزید کچھ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

دوسری جانب پولیس نے متوفی کے شوہر اور ساس کو بھی گرفتار کرلیا ہے، ایس ایس پی سائوتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ جاں بحق لڑکی عائشہ کا شوہر عادل نشے کا عادی ہے جو گزشتہ کئی روز سے گھر میں موجود نہیں تھا جسے گزشتہ روز بیان کیلئے طلب کیا گیا تھا مگر وہ پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوا جس کے پیش نظر اسے حراست میں لیا گیا ہے اور ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق لڑکی کی ساس نے گزشتہ روز غلط بیانی سے کام لیا تھا کہ وہ گجرات کی رہائشی ہیں اور گزشتہ روز کراچی پہنچی ہیں، جب ان سے سفری دستاویزات طلب کی گئیں تو اُن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں تھا، پولیس نے مشکوک بیانات کی روشنی میں ساس ثوبیہ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

Recent Posts

مرتضیٰ سولنگی نے معیشت کی مضبوطی کیلئے تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ ناگزیرقراردیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے…

7 hours ago

پاکستان خواتین کی والی بال ٹیم ٹریننگ ٹور پر اٹلی روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان ویمنز والی بال ٹیم آج اسلام آباد سے اٹلی کے…

7 hours ago

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

7 hours ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

7 hours ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

7 hours ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

9 hours ago