پاکستان سے پیدل سعودی عرب جانے والے نوجوان نے حج کی سعادت حاصل کرلی

ریاض (قدرت روزنامہ) پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے پیدل سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی نوجوان عثمان ارشد نے حج کی سعادت حاصل کرلی۔عثمان ارشد نے نو ماہ قبل اوکاڑہ سے حج کے لیے پیدل سفر کیا تاہم موسم اور قانونی معاملات کے باعث پھر انہوں نے زمینی سفر کو ترک کیا اور بعد ازاں متحدہ عرب امارات سے اس سفر کا دوبارہ آغاز کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی نوجوان نے 6 ماہ 13 دن میں تین ممالک کی سرحدیں پار کیں اور 5 ہزار 400 کلومیٹر کا سفر طے کر کے وہ سعودی عرب پہنچے۔ماہ رمضان میں عثمان ارشد نے عمرے کی سعادت حاصل کی اور وہ اپنی دیرینہ خواہش حج کرنے کے لیے سعودی عرب میں ہی رہ گئے تھے۔ جس کے بعد انہیں سعودی حکومت کی جانب سے حج کی اجازت نہیں ملی تھی، جس پر انہوں نے آواز اٹھائی تو پاکستانی حکام نے کردار ادا کیا اور پھر انہیں حج کا اجازت نامہ ملا۔ عثمان ارشد نے میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم ادا کر کے اپنی خواہش پوری ہونے پر رب کا شکر ادا کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے میدان عرفات میں احرام میں بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمدللہ الحمدللہ الحمدللہ اللہ کے کرم اور آپ سب کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی کیوجہ سے جس مقصد کیلئے میں گھر سے نو ماہ سے نکلا ہوا ہوں، وہ آج ادا کر لیا ہے‘۔

ایک اور وکیل رہنما کے گھر بھی فائرنگ کرنا تھی، معاوضہ 10 لاکھ طے ہوا، کس کے کہنے پر فائرنگ کی؟لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کے گرفتار ملزم محسن لمبا کے اہم انکشافات

عثمان نے لکھا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے میں نے چھ ماہ اور تیرہ دن میں 5400 کلومیٹرز پیدل سفر کیا۔ الحمدللہ آج حج ادا کر لیا۔

Recent Posts

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

4 mins ago

وسطی ایشیا والی بال چیمپئن شپ، ایران کو شکست دیکر پاکستان نے لگاتار پانچویں فتح حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کے آخری لیگ میچ میں ایران…

9 mins ago

مجھ پر پراکسی کا الزام لگائیں گے تو ثبوت بھی دینا پڑیں گے: فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے کسی پر الزام…

29 mins ago

چکوال: زرعی ماہرین کا بڑا کارنامہ، نایاب غیرملکی پھل کی پاکستان میں کاشتکاری ممکن بنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ (باری) چکوال نے نایاب قسم کے پھل بلیک…

34 mins ago

محکمہ امور حیوانات میں 92 ویٹرنری ڈاکٹرز کی اسامیاں جلد پر کی جائیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن…

55 mins ago

کیچ میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا، محکمہ صحت توجہ دے، سماجی کارکن

تربت(قدرت روزنامہ)مند کے سیاسی وسماجی کارکن شاہلزئی رند نے ڈینگی وبا پھیلنے پر محکمہ صحت…

1 hour ago