انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر پھر مہنگا، 2 روز سے جاری گراوٹ کا سلسلہ ٹوٹ گیا


کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی روپے کے مقابلے میں گزشتہ 2 روز سے جاری گراوٹ کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے تیسرے دن ٹوٹ گیا . بدھ کے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو ابتدائی طور پر انٹربینک میں ڈالر روپے کے مقابلے میں مضبوط ہوا اور اس کی قدر میں 6 پیسے کا اضافہ ہوا، تاہم بعد میں ڈالر کی قیمت 2.06 روپے بڑھ کر 277.50 روپے کی سطح پر آ گئی .


بعد ازاں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی اور دوپہر تک 2.56 روپے اضافے کے ساتھ ڈالر278 روپے کا ہو گیا . دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے کا اضافہ کے ساتھ 280 روپے کا ہوگیا .
واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے اور دوسرے دن (پیر اور منگل) روپے کے مقابلے میں ڈالر تیزی کے ساتھ اپنی قدر غیر معمولی کھو بیٹھا تھا . گزشتہ روز ڈالر کی انٹربینک مارکیٹ میں قیمت مجموعی طور پر 10.55 روپے کم ہوئی تھی ، جس سے ڈالر 275.44 روپے کی سطح پر آ گیا تھا . اسی طرح گزشتہ دو روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت مجموعی طور پر 11 روپے کم ہوکر 279 روپے پر پہنچ گئی .

. .

متعلقہ خبریں