پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے 5 سالہ مینڈیٹ والی حکومت کا ہونا لازم ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے 5 سالہ مینڈیٹ والی حکومت کا ہونا لازم ہے۔احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے وقت پر الیکشن کروائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک میں کوئی بھی ملک سرمایہ کاری کر سکتا ہے، سی پیک میں دوسرے ممالک کی مشترکہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسپیشل سرمایہ کاری کونسل اسی مقصد کے لیے بنائی گئی ہے کہ سرمایہ کار ممالک کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
احسن اقبال نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری علیحدہ منصوبہ ہے، ہم چاہتے ہیں خلیجی ممالک ایڈ کی بجائے ٹریڈ کریں۔