سارہ علی خان کی رکشے میں سفر کرنے کی ویڈیو وائرل


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی ممبئی میں رکشہ میں سفر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر تیزی سے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’’ممبئی کی ایک سٹرک پر ٹریفک جام ہے جہاں سارہ علی خان اپنی دوست کے ہمراہ رکشہ کے اندر بیٹھی ہوئی ہیں اور گفتگو کررہی ہیں جبکہ کیمرہ مین کے قریب جانے پر وہ سوال کرتی ہیں کہ “آپ لوگ کہاں دھونڈ لیتے ہو ہم کو؟ جس پر جواب میں کیمرہ کہتا ہے کہ ٹریکر ہے ٹریکر‘‘۔
وہ رکشے سے اپنی منزل تک پہنچنے کے بعد کیمرہ مین سے کہتی ہیں کہ اب آپ لوگ جائیں، جس پر کیمرہ مین انکے اپارٹمنٹ تک انکی ویڈیو بناتے ہوئے رک جاتے ہیں اور انہیں پوز دینے کا کہتے ہیں، جس پر وہ انکا شکریہ ادا کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ سارہ علی خان اس وقت وکی کوشل کے ساتھ اپنی رومانوی کامیڈی فلم ’’ذرا ہٹکے ذرا بچکے‘‘ کی کامیابی میں مصروف ہیں، فلم 2 جون کو ریلیز ہوئی تھی اور ریلیز کے ایک ماہ بعد بھی اس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔

Recent Posts

بابر اعظم نے آئر لینڈ کے خلاف میچ شروع ہونے سے پہلے اہم اعزاز حاصل کرلیا

ڈبلن (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ کے خلاف میچ…

2 hours ago

گورنر وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر وفاق سے بجلی کے بقایاجات لیں، بیرسٹر سیف

پشاور (قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ گورنر فیصل…

2 hours ago

میرےاستعفے کے فیصلے کا شیر افضل مروت سے کوئی تعلق نہیں، اعظم سواتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پاکستان تحریک انصاف اعظم سواتی نے پارٹی کی کمیٹیوں سے اپنے…

3 hours ago

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

لاہورـ(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ففٹی پلس…

3 hours ago

خیبرپختونخوا اسمبلی :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے قرارداد منظور

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول…

4 hours ago

پیپلزپارٹی نےوفاقی کابینہ میں شمولیت سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی نے بجٹ سے قبل اور بعد میں بھی وفاقی کابینہ کا…

4 hours ago