پاکستان کے اندرونی معاملات میں اسرائیل کو بات کرنے کا کوئی حق نہیں، طاہر اشرفی
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں اسرائیل کو بات کرنے کا کوئی حق نہیں۔اپنے ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارے داخلی مسائل پر اسرائیل کو بات کرنے کا کوئی حق نہیں، پہلی بار ہے کہ اسرائیل کا نمائندہ پاکستان کو نصیحت کر رہا ہے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ انسانی حقوق کا نام لے کر پاکستان کو بدنام کیا گیا، اسرائیلی نمائندے کے بیان پر وزارتِ خارجہ کا مؤقف آچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، اسرائیل پہلے اپنی اصلاح کرے اور فلسطینیوں پر مظالم بند کرے پھر کسی کو نصیحت کرے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ اسرائیل نے ہمیں نصیحت کی ہے، کیا وجہ ہے کہ اسرائیل ہمیں نصیحت کر رہا ہے،جن لوگوں کے لیے اسرائیلی نمائندے نے اقوام متحدہ میں بات کی ہے، قوم سوچے کہ وہ کون ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔