آن لائن ٹرولنگ کے بعد ’مینٹل ہیلتھ‘ کے بھاشن کا کیا فائدہ، عثمان مختار


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایت کار عثمان مختار ساتھی اداکارہ اور دوست نیمل خاور کے حق میں سامنے آگئے۔حالیہ انٹرویو میں اداکار عثمان مختار نے کہا کہ ہم پورا دن سوشل میڈیا پر بیٹھ کر ذہنی صحت کی بات کرتے ہیں لیکن ہم خود ہی لوگوں کو ان کی ذاتی پسندیدگی اور ناپسندیدگی پر ٹرول کرتے ہیں۔
انہوں نے دوران انٹرویو نیمل خاور کی کاسمیٹک سرجری اور اس پر ہونے والی ٹرولنگ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان پر ان ہی لوگوں نے تنقید کی جو سوشل میڈیا پر ذہنی صحت کی باتیں کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیمل خاور نے جو بھی کیا وہ ان کی اپنی مرضی تھی، اس سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا، انہوں نے جو کیا اپنی ذات کے ساتھ کیا، لیکن ان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ’آن لائن ٹرولنگ کے بعد ’مینٹل ہیلتھ‘ کے بھاشن کا کیا فائدہ؟‘۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس بات کا احساس کرنا ہوگا کہ انہیں ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیئے۔
خیال رہے کہ اداکار عثمان مختار اور نیمل خاور نے ڈرامہ سیریل ’انا‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

Recent Posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم…

36 mins ago

زرتاج گل سے جھگڑا،سپیکر قومی اسمبلی نے طارق بشیر چیمہ کو سخت سزا سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معافی کے باوجود طارق بشیر چیمہ کو…

43 mins ago

فیصل واوڈا پریس کانفرنس ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کا حکمنامہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس میں سپریم…

49 mins ago

معروف پاکستانی اداکار نے ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد دوسری شادی کا مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر و اداکار نبیل ظفر نے…

55 mins ago

شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس؛ سیکرٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لیکر جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آبا ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں سیکریٹٰری…

1 hour ago

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے ہونے والے ہمفسر کیلئے اہم اور لازمی شرط رکھ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف…

1 hour ago