آن لائن ٹرولنگ کے بعد ’مینٹل ہیلتھ‘ کے بھاشن کا کیا فائدہ، عثمان مختار


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایت کار عثمان مختار ساتھی اداکارہ اور دوست نیمل خاور کے حق میں سامنے آگئے . حالیہ انٹرویو میں اداکار عثمان مختار نے کہا کہ ہم پورا دن سوشل میڈیا پر بیٹھ کر ذہنی صحت کی بات کرتے ہیں لیکن ہم خود ہی لوگوں کو ان کی ذاتی پسندیدگی اور ناپسندیدگی پر ٹرول کرتے ہیں .


انہوں نے دوران انٹرویو نیمل خاور کی کاسمیٹک سرجری اور اس پر ہونے والی ٹرولنگ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان پر ان ہی لوگوں نے تنقید کی جو سوشل میڈیا پر ذہنی صحت کی باتیں کرتے رہتے ہیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


انہوں نے کہا کہ نیمل خاور نے جو بھی کیا وہ ان کی اپنی مرضی تھی، اس سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا، انہوں نے جو کیا اپنی ذات کے ساتھ کیا، لیکن ان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سمجھ سے بالاتر ہے .
انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ’آن لائن ٹرولنگ کے بعد ’مینٹل ہیلتھ‘ کے بھاشن کا کیا فائدہ؟‘ . انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس بات کا احساس کرنا ہوگا کہ انہیں ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیئے .
خیال رہے کہ اداکار عثمان مختار اور نیمل خاور نے ڈرامہ سیریل ’انا‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں