ملالہ یوسف زئی کی سالگرہ پر شوہر عصر ملک کا پیار بھرا پیغام


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی سالگرہ کے موقع پر ان کے شوہر عصر ملک نے ٹوئٹر پر پیار بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عصر ملک نے لکھا ہے کہ ملالہ سالگرہ مبارک ہو۔
عصر ملک نے لکھا کہ آپ کو یہ یاد دلانے کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ کتنی باکمال ہیں۔


انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ لیکن یہ بات قابل ذکر ہے کہ آپ بہترین ساتھی ہیں جس کی میں کبھی امید نہیں کر سکتا تھا۔عصر ملک نے ٹوئٹر پر ملالہ اور اپنی دلکش تصویر بھی شیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ 2021 میں ملالہ یوسف زئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نکاح کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلِ خانہ کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔