‘بوال’ کی شوٹنگ کے دوران جھانوی کپور کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا، ورون دھون


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم ‘بوال’ سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔ورون نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے پہلے ہفتے میں وہ جھانوی کپور کو جان بوجھ کر نظرانداز کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے طے کیا تھا کہ جھانوی سے زیادہ بات نہیں کروں گا کیونکہ اس طرح چٹکی بجاتے ہی ہماری دوستی ہوجاتی، مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے، مجھے اس سے کچھ فاصلے پر رہنا چاہیے، کچھ سرد مہری سے پیش آنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے سوچ رکھا تھا کہ میں جھانوی کپور کے علاوہ سب سے بات کروں گا، ڈائریکٹر نتیش تیواری نے اس خیال کی حمایت کی۔
ورون نے کہا کہ جب 20 دن بعد میں نے جھانوی کو بتایا کہ میں ایسا کیوں کر رہا تھا تب اسے سمجھ آیا ورنہ وہ سمجھ رہی تھی کہ میں اس سے خفا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ دیکھیں میں نے یہ اقدام بڑی خود غرضی سے اٹھایا لیکن میرا خیال ہے کہ اس سے ہم دونوں کو ہی بہت مدد ملی، فلم میں دکھایا گیا ہے کہ میرے اور جھانوی کے کردار میں دونوں آہستہ آہستہ ایک دوسرے کو جانتے ہیں لہٰذا وہی کچھ میں نے سیٹ پر کیا کہ جھانوی سے دور رہا اور جیسے جیسے فلم کی شوٹنگ آگے بڑھتی گئی اور ہمارے کردار فلم کی کہانی میں ایک دوسرے کے قریب ہوتے گئے ویسے ویسے میں نے سیٹ پر اپنا رویہ تبدیل کرلیا۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

2 hours ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

3 hours ago