شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کی بہن نے امریکہ کو سنگین دھمکی دے دی

پیانگ یانگ(قدرت روزنامہ) شمالی کوریا اور امریکہ کے مابین ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے لگی ہے اور نئے میزائل تجربے کے ساتھ شمالی کورین حکمران کم جونگ ان کی بہن نے امریکہ کو سنگین دھمکی دے دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ کی طرف سے امریکہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کے جاسوس طیارے شمالی کورین حدود میں داخل ہوئے ہیں۔

کم یو جونگ نے کہا ہے کہ امریکہ کے جاسوس طیارے شمالی کوریا کے مخصوص اکنامک زون سے متعدد بار گزرے ہیں، جن کا شمالی کورین فائٹر طیاروں نے تعاقب کیا تاہم وہ بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔کم یو جونگ نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ اس کے جاسوس طیاروں نے شمالی کورین حدود کی خلاف ورزی کی تو امریکہ کو سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کم یو جونگ کی کی طرف سے یہ دھمکی کل دی گئی اور کل ہی شمالی کوریا نے ایک نیا میزائل تجربہ کیا ہے جو مبینہ طور پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تھا۔ یہ میزائل ایک گھنٹہ فضاءمیں رہنے کے بعد جاپان کی سمندری حدود کے قریب سمندر میں جا کر گرا۔واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے جاسوس طیاروں کے شمالی کورین فضائی حدود میں داخل ہونے کے الزام کی تردید کی گئی ہے۔

Recent Posts

اگلے ماہ پیرس کیلیے پروازیں چلانے کیلیے تیار، ترجمان پی آئی اے

کراچی(قدرت روزنامہ) پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کا کہنا ہے کہ اگلے…

8 mins ago

آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی کیخلاف پرُتشدد احتجاج، سب انسپکٹر شہید، 16 اہلکار زخمی

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف…

20 mins ago

لاہور؛ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک

لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں…

29 mins ago

لڑکی بن کر نو عمر لڑکوں کو جھانسہ دیکر فحش ویڈیو بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار ، کئی سے زیادتی کا بھی انکشاف

اوکاڑہ (قدرت روزنامہ) اوکاڑہ میں لڑکی بن کر نو عمر لڑکوں کو جھانسہ دیکر فحش…

30 mins ago

سلمان خان لڑکیوں سے محبت رچاتے رہیں گے لیکن شادی کبھی نہیں کریں گے, بڑا دعویٰ

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سینیئر اداکار متھن چکرورتی نے کہا ہے کہ دبنگ…

37 mins ago

آئندہ قرض پر وگرام کیلئے آئی ایم ایف کے اگلے ہفتے پاکستانی حکام سے مذاکرات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے پاکستان سے آئندہ پروگرام…

50 mins ago