شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کی بہن نے امریکہ کو سنگین دھمکی دے دی

پیانگ یانگ(قدرت روزنامہ) شمالی کوریا اور امریکہ کے مابین ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے لگی ہے اور نئے میزائل تجربے کے ساتھ شمالی کورین حکمران کم جونگ ان کی بہن نے امریکہ کو سنگین دھمکی دے دی ہے . ڈیلی سٹار کے مطابق کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ کی طرف سے امریکہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کے جاسوس طیارے شمالی کورین حدود میں داخل ہوئے ہیں .

کم یو جونگ نے کہا ہے کہ امریکہ کے جاسوس طیارے شمالی کوریا کے مخصوص اکنامک زون سے متعدد بار گزرے ہیں، جن کا شمالی کورین فائٹر طیاروں نے تعاقب کیا تاہم وہ بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے . کم یو جونگ نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ اس کے جاسوس طیاروں نے شمالی کورین حدود کی خلاف ورزی کی تو امریکہ کو سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے .

رپورٹ کے مطابق کم یو جونگ کی کی طرف سے یہ دھمکی کل دی گئی اور کل ہی شمالی کوریا نے ایک نیا میزائل تجربہ کیا ہے جو مبینہ طور پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تھا . یہ میزائل ایک گھنٹہ فضاءمیں رہنے کے بعد جاپان کی سمندری حدود کے قریب سمندر میں جا کر گرا . واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے جاسوس طیاروں کے شمالی کورین فضائی حدود میں داخل ہونے کے الزام کی تردید کی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں