امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان امریکہ اور چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے، جو بائیڈن انتظامیہ کا پیغام

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) جوبائیڈن انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد کو یقین دلایا ہے کہ ’امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان امریکہ اور چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔‘ڈیلی ڈان کے مطابق وزیرمملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کی طرف سے گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے اپنے کافی مسائل ہیں۔ ہم چین اور امریکہ کے مابین نئی سرد جنگ کا اضافی سردرد نہیں لینا چاہتے۔

گزشتہ روز نیوز بریفنگ کے دوران امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے حنا ربانی کھر کے اس بیان سے متعلق سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”امریکہ پاکستان یا کسی دوسرے ملک سے یہ نہیں کہتا کہ وہ امریکہ اور چین میں سے ایک ایک کا انتخاب کرے۔پاکستان اور امریکہ کے تعلقات عوام سے عوام کے قریبی رابطوں پر استوار ہیں اور ہم اپنی شراکت داری اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے طریقے تلاش کرتے رہیں گے۔“

ایک سوال کے جواب میں پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پر میتھیو ملر نے کہا کہ ”پاکستان کے ساتھ ہمارا اقتصادی تعاون اس خطے کے لیے ہمارے ویژن کی عکاسی کرتا ہے، جو کہ آزاد، مضبوط اور خوشحال اقوام پر مشتمل ہے۔ ممالک کے ساتھ امریکہ کے تعلقات احترام اور شراکت داری کے جذبے پر مبنی ہیں۔

Recent Posts

‘اوپن اے آئی’ اب گوگل کو ٹکر دینے کے لیے تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)‘چیٹ جی پی ٹی’ بنانے والی امریکی کمپنی ‘اوپن اے آئی’ نے…

9 mins ago

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا قومی ہاکی ٹیم کیلئےانعام کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے قومی ہاکی ٹیم کیلئےانعام کا اعلان کردیا۔ میئر کراچی…

17 mins ago

افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 300 ہوگئی

کابل(قدرت روزنامہ)افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے شمالی صوبے بغلان میں اموات کی تعداد…

43 mins ago

چین کے ریگستان میں اونٹوں کیلئے ٹریفک سگنلز نصب کر دیئے گئے

بیجنگ(قدرت روزنامہ)چین کے ایک ریگستان میں اونٹوں کی نقل و حرکت میں روانی کےلیے ٹریفک…

53 mins ago

گورنر کے پی مینڈیٹ چور ہیں علی امین گنڈا پور بالکل ٹھیک کر رہے ہیں، رؤف حسن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کہتے ہیں مینڈیٹ چوروں سے…

7 hours ago

عمران خان طلاق کے بعد بیٹی کی تحویل سے متعلق بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے…

7 hours ago