امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان امریکہ اور چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے، جو بائیڈن انتظامیہ کا پیغام

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) جوبائیڈن انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد کو یقین دلایا ہے کہ ’امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان امریکہ اور چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے . ‘ڈیلی ڈان کے مطابق وزیرمملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کی طرف سے گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے اپنے کافی مسائل ہیں .

ہم چین اور امریکہ کے مابین نئی سرد جنگ کا اضافی سردرد نہیں لینا چاہتے .

گزشتہ روز نیوز بریفنگ کے دوران امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے حنا ربانی کھر کے اس بیان سے متعلق سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”امریکہ پاکستان یا کسی دوسرے ملک سے یہ نہیں کہتا کہ وہ امریکہ اور چین میں سے ایک ایک کا انتخاب کرے . پاکستان اور امریکہ کے تعلقات عوام سے عوام کے قریبی رابطوں پر استوار ہیں اور ہم اپنی شراکت داری اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے طریقے تلاش کرتے رہیں گے . “

ایک سوال کے جواب میں پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پر میتھیو ملر نے کہا کہ ”پاکستان کے ساتھ ہمارا اقتصادی تعاون اس خطے کے لیے ہمارے ویژن کی عکاسی کرتا ہے، جو کہ آزاد، مضبوط اور خوشحال اقوام پر مشتمل ہے . ممالک کے ساتھ امریکہ کے تعلقات احترام اور شراکت داری کے جذبے پر مبنی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں