بھارت کی جیلوں سے رہا ہونے والے 18 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے


لاہور(قدرت روزنامہ) بھارت کی جیلوں سے رہا ہونے والے 18 پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے واپس وطن پہنچ گئے، بھارتی حکام کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو پنجاب رینجرز کے حوالے کیا گیا۔بھارتی حکومت نے سزائیں مکمل کرنے والے 18 پاکستانیوں کو رہا کیا ہے جن میں 12 سول قیدی جبکہ 6 ماہی گیر شامل ہیں۔ پاکستانی شہری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان داخل ہوئے تو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
بھارت سے رہا ہوکر آنے والوں میں محمد حنیف، محمدوقاص، نازش، غلام رسول، محمد رمضان، محمد طارق، محمد علی، محمد شان، لونگ محمد چندانی، راہب علی چندانی، احمد، روشن علی، عبدالامین، محمد عارف، فرید عالم، محمد رمضان اور مشتاق احمد شامل ہیں۔
پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔واضع رہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران پاکستان نے 400 بھارتی قیدیوں جن میں زیادہ تعداد ماہی گیروں کی تھی انہیں رہا کیا جبکہ بھارت نے مئی 2023 میں 22 پاکستانیوں اور آج مزید 18 پاکستانیوں کو رہا کیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے مابین یکم جولائی کو ایک دوسرے کے ساتھ قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا تھا جس کے مطابق پاکستان کی جیلوں میں بھارتی قیدیوں کی تعداد 308 ہے جن میں 42 سویلین اور 266 ماہی گیر جبکہ بھارتی جیلوں میں پاکستانیوں کی تعداد 417 بتائی گئی تھی جن میں 343 سویلین اور 74 ماہی گیر شامل تھے۔ ان میں آج 18 پاکستانی رہا ہو کر واپس پہنچ گئے ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

22 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

28 mins ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

37 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

42 mins ago

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

58 mins ago

ممنوعہ جالوں کا بے دریغ استعمال، پسنی کے ساحل پر ڈولفن مچھلی مردہ حالت میں برآمد

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ،گجہ ٹرالروں اور ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال کے اثرات ، ڈولفن…

1 hour ago