عینی جعفری کاسمیٹک سرجری کرانے سے متعلق سوالات پر برہم


کراچی (قدرت روزنامہ)خوبرو اداکارہ عینی جعفری نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے چہرے کے خدوخال بدلنے سے متعلق ’احمقانہ سوالات‘ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے وضاحت کردی۔
حال ہی میں عینی جعفری نے لندن میں ہولی ووڈ فلم ’باربی‘ کے پریمئر میں شرکت کی تھی جہاں وہ گلابی رنگ کے لباس میں دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔اداکارہ نے اس ایونٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرکے مداحوں کو آگاہ کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ainy Jaffri Rahman (@ainy_jaffri_rahman)


پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں کئی سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر کاسمیٹک سرجری کے الزامات لگائے، اس کے علاوہ بعض صارفین نے اداکارہ کے چہرے کے خدوخال اور رنگت پر بھی سوال کھڑے کردیے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ’بے جا تنقید‘ اور ’ٹرولنگ‘ پر عینی جعفری نے سخت ردعمل دیا۔

ایک صارف نے اداکارہ سے کمنٹ سیکشن میں سوال پوچھا کہ ’آپ نے اپنے چہرے پر کیا کروایا ہے؟ آپ پہلے بہت خوبصورت لگتی تھیں۔‘جس پر عینی جعفری نے جواب دیا کہ ’اسے عمر بڑھنا (aging) کہتے ہیں، میرے چہرے پر جھریاں اور لکیریں ہیں اور مجھے ان سے کوئی شکایت نہیں ہے، یہ جواب صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو مجھ سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ میں نے اپنے چہرے پر کیا کروایا ہے۔‘
عینی نے لکھا کہ ’میں نے آئی بروز پر مائیکرو بلیڈنگ کے علاوہ کچھ نہیں کروایا اور اگر مستقبل میں مجھے خواہش ہوئی کہ میں اپنے چہرے پر کوئی ٹریٹمنٹ کرواؤں تو میں ایسا ضرور کروں گی، یہ میرا چہرہ ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’لیکن چونکہ آپ سب لوگ بہت زیادہ تجسس کا شکار تھے، ہر کوئی بوڑھا ہو جاتا ہے اور ان کے چہرے بدل جاتے ہیں، یہ کس طرح کے مضحکہ خیز سوالات ہیں۔‘

انہوں نے اسی جواب کو انسٹاگرام اسٹوری پر بھی پوسٹ کیا اور لکھا کہ ’میرے زیادہ تر فالوورز بہت اچھے ہیں، لیکن ان مداحوں کے کچھ سوالات بہت فضول اور افسردہ کر دینے والے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ یہ لوگ کچھ لکھنے سے پہلے سوچتے نہیں ہیں۔‘اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر مزید لکھا کہ ’انسٹاگرام پر زیادہ تر اپنی تصاویر پوسٹ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ میں ٹرولنگ کو برداشت نہیں کر سکتی۔‘
عینی نے لکھا کہ ’آپ میں سے کئی لوگوں نے میری ٹانگوں اور بازؤں کی سیاہ رنگت کے حوالے سے سوالات پوچھے، دراصل یہ رنگت کھیل کھیلنے کے دوران ہوئی تھی۔اداکارہ نے لکھا کہ ’جس کے نتیجے میں میری ٹانگوں اور بازؤں پر زخموں کی نشان ہوگئےجسے میں نے ختم کرنے کے لیے خارش کرنا اور کھرچنا شروع کردیا (جو آپ ایسا کبھی نہ کریں)۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’ایسا کرنے سے میری ٹانگوں کی رنگت مستقل طور پر تبدیل ہوگئی ہے، میرا خیال تھا کہ کچھ لیزر ٹریٹمنٹ جلد کی سیاہ رنگت کو ہلکا کردیتے ہیں لیکن میں نے ایسے ٹریٹمنٹ نہیں کروائے۔‘عینی نے مزید لکھا کہ ’جلد کی رنگت مجھے پریشان کر رہی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ میں کروں گی، اگر میری رنگت سے آپ کو پریشانی ہو رہی ہے تو یہ آپ کا مسئلہ ہے۔‘

قبل ازیں پاکستانی اداکارہ نیمل خاور بھی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں تھیں، جب ان پر چہرے کی سرجری کروانے کا الزام عائد کیا جارہا تھا۔مداح ان کے چہرے کے خدوخال میں تبدیلی اور فرق دیکھ کر حیران تھے اور اداکارہ پر ناک کی سرجری اور بوٹوکس انجیکشن لگوانے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔
کچھ صارفین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ’اداکارہ کی سرجری ان کی نند اور حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی نے کی ہے‘۔