دوران پرواز پائلٹ کی طبیعت بگڑ گئی پھر 68 سالہ عمر رسیدہ خاتون نے جہاز کیسے لینڈ کروایا؟ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
واشنگٹن (قدرت روزنامہ) امریکا میں دوران پرواز پائلٹ کی طبیعت بگڑ گئی ، 68 سالہ بوڑھی مگر بہادر مسافر خاتون نے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرکے تمام مسافروں کی جان بچالی۔واقعہ امریکی ریاست میسا چوسٹس کے جزیرے مارتھاز وِن یارڈ میں پیش آیا جہاں 79 سالہ پائلٹ کی حالت غیر ہوئی تو خاتون نے فورا جہاز کا کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ کیا۔
میسا چوسٹس پولیس کے مطابق جب طیارہ منزل کے قریب پہنچا تو طبیعت ناساز ہونے پر پائلٹ جہاز اڑانے کے قابل نہیں رہا جس پر خاتون مسافر نے ہنگامی لینڈنگ کی جس کے باعث طیارے کا بایاں بازو درمیان سے ٹوٹ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ لینڈ کرنے والی خاتون کا بالکل تجربہ نہیں تھا ، انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد وہ گھر لوٹ گئیں۔