ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29 فیصد سے بھی متجاوز


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29 فیصد سے بڑھ گئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.16 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ میں ادارہ شماریات نے مزید بتایا چینی کی قیمت میں 6 روپے 63 پیسے اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر فی کلو 26 روپے 32 پیسے مہنگے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 11 روپے 7 پیسے اضافہ ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 13 روپے 57 پیسے تک مہنگا ہوا ہے۔
دوسری طرف پیاز، آٹا، چکن، آئل سمیت 9 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی جبکہ 9 اشیاء کی قیمتوں میں زیادہ کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔