کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری شروع ہوگیا، جس کے بعد موسم معتدل ہوگیا۔گلشن معمار، نیو کراچی اور سرجانی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔
نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے لگی۔اس سے قبل شہر میں موسم شدید گرم تھا تاہم بارش کے بعد گرمی کی شدت کسی حد تک کم ہوئی ہے۔