لاہور میں پمپ پر پٹرول ڈلوانے والی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی


لاہور (قدرت روزنامہ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پمپ پر پٹرول ڈلوانے والی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کے پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے کیلئے آنے والی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی، یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے تاج پورہ شاد باغ میں واقع پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے کے لیے آنے والی گاڑی ساتھ پیش آیا۔


اس حوالے سے گاڑی کے مالک نے الزام عائد کیا ہے کہ پٹرول ڈلواتے ہوئے گاڑی کو آگ عملے کی غلطی سے لگی، پٹرول ڈلواتے وقت گاڑی کا انجن باقاعدہ بند کیا تھا، پٹرول پمپ پر لگے آگ بجھانے کے تمام آلات خراب تھے، آتشزدگی کی وجہ سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی، گاڑی میں میری فیملی موجود تھی، مشکل سے جان بچائی ہے۔