کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار


کراچی (قدرت روزنامہ)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار انفارمیشن بیسڈ آپریشن کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن خدا کی بستی، ناردرن بائی پاس، بند مراد اور سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں کیا گیا۔
اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 79 مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی اور 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سرچ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کی ٹیم نے 2 ملزمان کو رئیس گوٹھ سے حراست میں لے کر ان سے 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی تھیں جو تھانہ گزری اور تھانہ ٹیپو سلطان سے چوری ہوئی تھیں۔