پاکستان

جولائی میں معمول سے 70 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں یکم جولائی سے 31 جولائی کے دوران معمول سے 70 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 63.3 ملی میٹر اوسط بارشوں کے مقابلے میں 107.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، اگست میں معمول یا معمول سے تھوڑی زیادہ بارشیں متوقع ہیں، بالائی علاقوں میں رواں ماہ کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
مون سون کے دوران دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، پہاڑی علاقوں معمول سے زیادہ درجہ حرارت کے باعث گلیشئرز پگھلنے کا امکان ہے، اگست کے دوران گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈز کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی میں گلگت بلتستان میں 233 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی، سندھ میں 143 فیصد، بلوچستان میں 111، پنجاب میں 47 فیصد زیادہ بارش برسی، آزاد کشمیر میں 31، خیبرپختونخوا میں 19 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔
گلگت بلتستان میں 13.3 ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 44.3 ملی میٹر زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، بلوچستان میں 29.7 ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 62.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، سندھ میں 60.2 ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 146.0 ملی میٹر بارش برسی۔پنجاب میں 104 ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 152.8 آزاد کشمیر میں 173.9 ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 227.7، خیبرپختونخوا میں 106.7 ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 127.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں