کراچی کے بجلی صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ
کراچی(قدرت روزنامہ) اہلِ کراچی کے لیے بری خبر ہے کہ حکومت نے شہر قائد کے بجلی صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کی جانب سے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کے بلوں پر 1 روپے 52 پیسے سرچارج لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اضافی سرچارج سے کراچی کے شہریوں پر 24 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
1.52 روپے کے اس سرچارج کا اطلاق ایک سال کے لیے ہوگا۔ بجلی کے بلوں پر عائد سرچارج سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لگایا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 15 اگست کو سماعت کرے گا۔