کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 50 روپے اضافہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد شہر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2900 روپے ہوگئی ہے اس سے پہلے 20 کلو تھیلا آٹا 2850 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔