جھانوی کپور جب مجھے بھیا کہتی ہے تو عجیب سا لگتا ہے، ارجن کپور

(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کہتے ہیں کہ انھیں یہ بڑا عجیب اور نیا لگتا ہے جب جھانوی کپور انھیں ارجن بھیا کہہ کر مخاطب کرتی ہیں۔ ارجن کپور اور انکی بہن انشولا کپور اس وقت سے اپنی سوتیلی بہنوں جھانوی کپور اور خوشی کپور کے ساتھ رہنے لگے ہیں جب ان دونوں کی والدہ سری دیوی کا 2018 میں انتقال ہوا۔

انکا کہنا ہے کہ وہ اب تک اپنی سوتیلی بہن کی جانب سے انھیں بھیا پکارنے کے لفظ سے مانوس نہیں ہوئے ہیں، البتہ انکا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی سوتیلی بہنوں کو کبھی یہ نہیں کہا وہ انھیں کس طرح مخاطب کریں۔

کمال آر خان نے سستی تشہیر کیلئے سلمان خان پر الزامات عائد کیے، عرشی خان

اتوار کو کلب ہاؤس سیشن ود بالی ووڈ فلم کلب کے موقع پر میزبان انیرودھا گوہا نے ارجن کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار جبکہ ان کے کافی ود کرن کے ایپی سوڈ کو کافی ود جھانوی کپور کا سب ٹائٹل دیا اور اسکا ترجمہ ارجن بھیا یا ارجن بھائی کیا۔

ارجن کا کہنا ہے کہ ان کی سگی بہن انشولا انھیں صرف بھائی کہہ کر پکارتی ہیں، لیکن جب جھانوی انھیں ارجن بھیا کہتی ہیں تو انھیں بڑا عجیب سا محسوس ہوتا ہے۔

میں اور دلیپ کمار ایک ہی اسپتال میں داخل تھے: نصیرالدین شاہ

یہ ایک بڑی نئی چیز ہے، تاہم میں نے اسے ابھی تک یہ نہیں کہا کہ وہ مجھے کس نام سے پکارے۔

واضح رہے کہ ارجن اور انشولا بونی کپور کی پہلی بیوی مونا شوری کپور سے پیدا ہوئے جبکہ جانہوی اور خوشی، بونی کپور کی دوسری بیوی سری دیوی کی بیٹیاں ہیں۔

Recent Posts

جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ہر اچھے کام میں…

2 mins ago

ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کااعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 جیتنے کی…

25 mins ago

کوئٹہ: مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 700 روپے کلو مقرر

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں پولٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 11 روز سے…

30 mins ago

پی ٹی آئی لاہور کا عمران خان کی رہائی کیلئے پرامن تحریک کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کی…

44 mins ago

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے، وزیر خارجہ

گیمبیا (قدرت روزنامہ)گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سربراہ اجلاس سے خطاب میں…

1 hour ago

اووربلنگ پر افسران کو 3سال کی سزاہو گی، نیپرا نے بل منظور کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)اوور بلنگ پر سزا کا بل منظور ہو گیا، نیشنل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری…

1 hour ago